craigslist.og امریکہ کی ایک مشھور کلاسیفائڈ ایڈ ویب سائٹ (Classified Ad Website) ہے۔ اس کے استعمال کا اندازہ لگانے کے لئے صرف 5 منٹ آپ میامی، کیلیفورنیا یا نیویارک کی لسٹنگ پر چلے جائیں اور لمحہ بہ لمحہ پوسٹ ہوتے ایڈ (Ads) کو دیکھیں۔
- نیویارک کی فرنیچر سے متعلق کیٹیگری http://newyork.craigslist.org/mnh/fud
- میامی کی لیبر اور موونگ سے متعلق کیٹیگری http://miami.craigslist.org/lbs
اس ویب سائٹ پر امریکہ کے انفرادی کاروباری افراد سے لے کر چھوٹے بزنس والے حضرات ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے باقاعدہ ٹیم بنا کر اپنے ایڈ (Ad) پوسٹ کرتے یا کرواتے ہیں۔ ہر جگہ کی طرح یہاں بھی ہمارے ان پاکستانی حضرات کے لئے اپنی ڈیٹا انٹری کی سروس فراہم کرنے کے مواقع موجود ہیں، جو انٹرنیٹ پر اپنا کام کرنا چاہتے ہیں۔
پروجیکٹ کس طرح حاصل کریں؟
آپ کسی بھی فری لانس ویب سائٹ پر جائیں اور craigslist یا classified یا classified ad poster یا classified ad posting سرچ کروائیں، آپ کو متعلقہ پروجیکٹ مل جاَئے گیں۔ یا پھر مخصوص فورم ویب سائٹ جیسے کہ sitepoint.com یا forums.digitalpoint.com یا blackhatworld.com پر آپ کو کئی craigslist.org poster سے متعلق پوسٹ مل جائے گی۔
قرآن اور سنت کے احکامات کی بجا آوری:
1- craigslist.org کے متعین کردہ اصولوں کی پاسداری:
craigslist.org پر پوسٹنگ کے لئے آپ کو کافی کلائنٹ ایسے ملے گیں جو craigslist.org کے متعین کردہ اصولوں کے برخلاف آپ سے پوسٹنگ کروانا چاہے گیِں۔ مگر یاد رکھیں، اسلام میں یہ بات جائز نہیں ہے، لہزا کبھی بھی اس طرح کے لوگوں کے لئے کام نہ کریں، آخرت کی ایک لمحہ کی فکر دنیا کے ہزار سال کی راحت سے بہتر ہے۔
2- غیر اسلامی کیٹیگری میں ایڈ پوسٹنگ نہ کریں:
آپ کو ایسے کلائنٹ بھی ملیں گیں جو آپ کو dating یا سودی کاروبار یا اس ہی طرح کے غیر اسلامی کام سے تعلق رکھنے والے ایڈ پوسٹ کروانا چاہے گیں۔ مگر قطعی ان کی طرف دیہان نہ دیں۔ یاد رکھیں اس دنیا میں لوگ جن زرائع سے بھی کماتے ہوں، حلال یا حرام، اللہ سبحانہ و تعالی کے روبرو بروز قیامت، ہم اپنی کمائی اور اس کے مصرف کا جواب دیئے بغیر ہل بھی نہ سکے گیں۔
3- میری معلومات ناکافی ہیں:
اگرچہ میں نے فی الحال کسی مفتی یا عالم سے اس کام کی نوعیت کے سلسلے میں کوئی مشورہ نہیں کیا، مگر میرے اپنے زاتی خیال سے (جو کہ غلط بھی ہوسکتا ہے) اگر مندرجہ زیل طریقے کو اپنایا جائے تو اس پر فتن دور میں یہ روزگار کا ایک مناسب طریقہ لگتا ہے، مگر یہ حقیقت ہے کہ دین کے معاملہ میں ہمیں اپنے زہن (common sense) سے زیادہ قرآن اور سنت کو ترجیح دینی چاہئے کیونکہ common sense آج کچھ ہے اور کل کچھ اور ہوسکتا ہے، مگر قرآن اور سنت نہیں۔
خاص طور پر مندجہ زیل میں، میں نے PVA اکائونٹ خریدنے اور US Proxy IP Address استعمال کا جو زکر کیا ہے، اس کو، craigslist.org کے قوانین اور قرآن و سنت کے اعتبار سے کسی مفتی یا عالم سے مشورہ کئے بغیر بلکل استعمال نہ کریں، میں بھی انشاءاللہ پوری کوشش کروں گا کہ، کسی مفتی یا عالم سے اس کام کی نوعیت قرآن و سنت کی روشنی میں معلوم کرکے، اس ہی پوسٹ کو اپڈیٹ (update) کروں۔
craigslist.org کے عام اصول:
یوں تو اس ویب سائٹ کی ہر کیٹیگری اور علاقے سے متعلق مخصوص اصول craigslist.org کی جانب سے متعین ہیں، مگر عام طور پر مندرجہ زیل باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔
1- صرف ایک وقت میں ایک craigslist.org کے اکائونٹ سے ایک ہی کیٹیگری میں ہوسٹ کریں
2- ایک ایڈ پوسٹ کرنے کے بعد اگر آپ کو وہی یا اس سے ملتا جلتا ایڈ اس ہی کیٹیگری میں پوسٹ کرنا ہو تو، پہلے والے ایڈ کو ڈیلیٹ (delete) کردیں اور پھر 24 یا 48 گھنٹے بعد دوبارہ پوسٹ کردیں۔ اگر آپ کے پاس دس اکائونٹ موجود ہیں تو آپ 5 اکائونٹ سے پانچ ایڈ آج پوسٹ کردیں، اور دن کے آخر میں ان تمام ایڈ کو ڈیلیٹ (delete) کردیں۔ پھر دوسرے دن باقی ماندہ پانچ اکائونٹ سے اس ہی طرح پوسٹ کردیں۔
3- Ghosting اگر آپ کے ایڈ میں کوئی ایسا لفظ یا اس کا مجموعہ موجود ہے،جو کہ craigslist.org کے ghosting الارم کو جگا سکتا ہے (یہ ایک خود ساختہ الارم ہے اور کسی بھی ایڈ پہ جاگ سکتا ہے) تو آپ کا ایڈ پوسٹ تو ہو جائے گا مگر وہ کسی کو نظر نہیں آئے گا، لہزا آپ کو اس چیز کا تجربہ حاصل کرنا پڑے گا کے، مخصوص کیٹیگری میں، کونسے الفاظ آپ کے ایڈ کو ghost کر سکتے ہیں۔
4- Flagging یہ اصطلاح ان ایڈ کے لئے استعمال ہوتی ہے، جو کہ آپ نے پوسٹ تو کردیئے ہوں، اور وہ Ghost بھی نہ ہوئے ہوں مگر دوسرے لوگوں نے آپ کے ایڈ کے لئے منفی ووٹنگ (Spam/Overpost) کردی ہو یا پھر craigslist.org کے انتظامیہ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے (ایسا شاز و نادر ہی ہوتا ہے) آپ کے ایڈ کو flag کردیا ہو۔ اس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے، کہ آپ اپنا ایڈ پوسٹ کردیں اور کچھ گھنٹوں (یعنی 2 یا 3 گھنٹے بعد ) اس ایڈ کو ازخود ڈیلیٹ (delete) کردیں۔ عام طور پر flagging زیادہ تر competition کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اس طرح ایڈ کو پوسٹ کرنے اور ڈیلیٹ کرنے سے نہ صرف آپ craigslist.org کے قوانین کی پاسداری کرتے ہیں، بلکہ آپ کے PVA اکائونٹ کی عمر بھی بڑھتی ہے۔
5- craigslist.org ایڈ پوسٹ کرنے کے لئے ایڈ پوسٹ کرنے والی ایجنسی کے زریعے ایڈ پوسٹ کروانے کی اجازت دیتا ہے، مگر ایجنسی بننے کے لئے میرے خیال میں امریکی ہونا شرط ہوگا یا پھر کسی امریکی ادارے کے ساتھ رجسٹر ہونا شرط ہوگا، بہرحال یہ سب کے علم میں ہے کہ امریکی اس نوعیت کے کام کو بیرون ملک لوگوں سے کرواتے ہیں۔ لہزا آپ مطمئن ہونے کے لئے ان کے اصولوں کا مطالعہ ضرور کرلیں۔
6- craigslist.org پر ایڈ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کو تقریبا تمام کیٹیگریز (ما سوائے چند ایک کے) میں فون ویریفائڈ اکائونٹ (Phone Verified Accounts یا PVA ) چاہئے ہوتے ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ آپ کو امریکہ IP Address بھی چاہئے ہوتا ہے، جو کہ آپ کسی بھی IP Proxy Provider سے حاصل کرسکتے ہیں، اور PVA کی خریداری کے لئے بھی آپ کو کئی ایک لوگ مل جائے گیں، جو آپ کو محض 3 یا 4 ڈالر کے عوض 1 PVA بیچے گے۔ مگر مناسب یہ ہے کہ آپ اس مسئلہ میں نہ پڑیں، اور اپنے خریدار سے PVA اور Proxy IP Address دونوں طلب کریں۔ یہ بھی نوٹ فرمالیں کے، فری Free Proxy IP Address آپ کو کوئی فائدہ نہ دیگی، آپ کو دراصل whitelisted یا exclusive IP Address درکار ہوگی۔
7- اگر آپ craigslist.org کی کسی بھی کیٹیگری میں ایڈ پوسٹ کرنے جا رہے ہیں تو سب سے پہلے اس سے متعلق craigslist.org پر ہی موجود فورم پر لوگوں سے ایڈ پوسٹ کرنے کے قوانین سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔
8- چونکہ یہ ایک امریکی ویب سائٹ ہے اور اس میں آپ کو انگریزی کا استعمال ہی کرنا ہوگا لہزا آپ کی انگریزی کم از کم درجہ میں اتنی اچھی ہو کہ آپ کلائنٹ کے ایک ایڈ کے زریعے اس می ردوبدل کر کے اس کی کئی ایک کاپیاں بنا سکیں، کیونکہ اگر آپ نے ایک جیسا ہی ایڈ کی ایک دفعہ پوسٹ کردیا تو یا ہو Ghost ہو جائے گا یا پھر Flag
9- اپنے خریدار کو آپ Ghost نہ ہونے کی گارنٹی (صرف اس وقت جب کہ آپ کو کافی تجربہ ہوجائے) تو دے سکتے ہیں مگر Flagging کی نہیں، کیونکہ Flag کی وجوہات آپ کے ایڈ کی خرابی نہیں بلکہ زیادہ تر competitor کی شرارت ہوتی ہے۔
10- اگر آپ جلد از جلد تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے فورم پر جائیں لوگوں سے سوالات کریں، ان کی مشکلات اور پھر لوگوں کے مشورہ کو دیکھیں۔ جس کیٹیگری میں بھی آپ ایڈ پوسٹ کرنا چاہتےہیں، اس میں پوسٹ ہونے والے ایڈ ان کی پوزیشن کو نوٹ کرتے رہیں، تجزیہ کریں، کہ کونسا ایڈ Flag ہوا اور کون سا ایڈ ایک جیسا ہونے کے باوجود تواتر کے ساتھ پوسٹ پو ریا ہے۔ آپ کو کئی ایک ایڈ ایسے مل جائے گیں جو ایک ہی کمپنی کے ہو گے اور اس کے باوجود Flag نہیں ہوتے، اس کی وجہ ان لوگوں کا craigslist.org کے چیدہ اصولوں کا خاص خیال رکھنا ہے۔
PVA اکائونٹ: میں نے Tommy نامی شخص سے PVA اکائونٹ 2009 میں میں غالباَ 3 ڈالر فی اکائونٹ کے حساب سے 10 اکائونٹ خریدے تھے tommysclverify@gmail.com
US Proxy IP Address: اس کے لئے آپ http://www.packetflip.com سے رابطہ کرسکتے ہیں، یہاں سے آپ کو Exclusive IP Address ماہانہ کرائے کی شکل میں مل جائے گیں-